My Actifit Report Card: August 31 2026

Published on HivePostify by @al-hamad · Mon Aug 31 2026

السلام علیکم۔ اج ہمارا کرکٹ کا میچ تھا اور کپتان نے ہم کو ٹائم دیا ہوا تھا صبح کے 5:30 بجے آپ نے گراؤنڈ میں ہونا ہے۔ لیکن کل کی تھکاوٹ کی وجہ سے کپتان مجھے کال کرتا رہا میں سویا ہوا تھا جو کہ ہماری پوری ٹیم رائزنگ سٹار اور دوسری پوری ٹیم جنون سٹار ٹیم گراؤنڈ میں پہنچ چکی تھی۔ کپتان نے میرے ذمے لگائی ہوئی تھی کہ آپ نے گراؤنڈ میں پانی لے کے آنا ہے کھلاڑیوں کے لیے اور ٹیپ لے کے آنی ہے اور میرے موبائل کی رنگ آف تھی اچانک میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا کپتان کی بہت زیادہ کالز آئی ہوئیں تھی۔ کپتان نے اس چیز کا بہت زیادہ غصہ کیا کہ آپ بہت لیٹ گراؤنڈ میں پہنچے جبکہ سارے کھلاڑی گراؤنڈ میں موجود تھے میں نے کپتان سے معذرت کی ہمارا ٹاس ہوا جو کہ ہم جیتے ہم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پھر ہمارا میچ سٹارٹ ہوا کپتان نے مجھے اوپننگ پہ بھیجا میری بیڈ لک کی وجہ سے میں نے صرف پانچ سکور کیے اور آؤٹ ہو گیا ہماری پوری ٹیم نے 19 اور میں 248 رنز کیے۔ 249 سکور کا ٹارگٹ دیا یہ ہمارا سکور بہت ہی اچھا تھا لیکن ہماری جب بولنگ آئی ہم نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹ حاصل کی چار سکور کے ساتھ۔ اگلے اوور کے ساتھ ہم نے ایک اور وکٹ حاصل کی ان کی تین وکٹ حاصل ہم نے کر لی دو اوور میں ان کی قسمت بہت اچھی تھی ان کی پارٹنرشپ لگ گئی انہوں نے ہمیں 16 اوور میں 249 سکور کر دیا ہے۔ ہمارے ایک باؤلر کو اس میں میچ لگا تار چھ چھکے لگے ہماری قسمت اس میچ میں بہت ہی زیادہ بری رہی تو کپتان نے فیصلہ کیا کہ آپ نے پورے ہفتے صبح کے ٹائم کھیلنے کے لیے آنا ہے۔ انشاءاللہ کل سے ہم صبح کے ٹائم ورزش کے ساتھ کرکٹ کا بھی مزہ لیں گے میری پوری کوشش ہوگی کہ کھیل کے ساتھ اپنی فٹنس کو بھی برقرار رکھوں۔ This report was published via Actifit app ([Android](https://bit.ly/actifit-app) | [iOS](https://bit.ly/actifit-ios)). Check out the original version [here on actifit.io](https://actifit.io/@al-hamad/actifit-al-hamad-20260831t091349854z) 30/08/2026 6229 Walking,Daily Activity

Tags: #hive-193552#actifit#suseona#pizza#aliveandthrives#sportstalk#movetoearn#move2earn

View full post on HivePostify →

Join HivePostify — Pakistan's First Web3 Platform →